پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

مضمون شئیر کریں:

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق کمپنی کو سندھ اور بلوچستان ميں تيل اور گيس کے نئے ذخائر ملے ہیں، جن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر ملے ہیں جہاں سے روزانہ ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 132 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس کنوئیں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2019ء کو کیا گیا جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔

اس کے علاوہ پی پی ایل نے ضلع خیرپور سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق یہاں سے 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 152 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔


مضمون شئیر کریں:
مزید پڑھیں:  نئی بھارتی فلم کے خلاف فردوس عاشق اعوان کا بیان

اپنا تبصرہ بھیجیں